لدا پھندا
معنی
١ - (بوجھ سے) خوب لدا ہوا، بوجھ میں دبا ہوا، اسباب ساتھ لیے ہوئے۔ "سارے مسافر ایک ایک قیمض میں بیٹھے ہوئے تھے ہمیں لدا پھندا دیکھ کر مسکرائے۔" ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٢٧ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ مصدر 'لدنا' سے صیغہ حالیہ تمام 'لدا' کے ہندی اسم 'پھندا' بطور تابع لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "رانی کیتکی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - (بوجھ سے) خوب لدا ہوا، بوجھ میں دبا ہوا، اسباب ساتھ لیے ہوئے۔ "سارے مسافر ایک ایک قیمض میں بیٹھے ہوئے تھے ہمیں لدا پھندا دیکھ کر مسکرائے۔" ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٢٧ )